ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سوشیل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ مہنگا پڑے گا؛ فوجداری مقد مے درج کرنے سائبر پولیس کی تیاری

سوشیل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ مہنگا پڑے گا؛ فوجداری مقد مے درج کرنے سائبر پولیس کی تیاری

Fri, 05 Aug 2016 23:47:11    S.O. News Service

بنگلورو۔5 اگست(ایس او نیوز) شہر کی سائبر کریم پولیس نے سوشیل میڈیا اورانٹرنیٹ پر قابل اعتراض مواد لوڈ کرنے والوں کو متنبہ کیا ہے کہ اب اگر سوشیل میڈیا یا انٹرنیٹ پر کسی طرح کا قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کیاگیا تو اپ لوڈ کرنے والے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔اس طرح کا مواد اپ لوڈ کرنے والوں کی نشاندہی کرکے ان پر سخت کارروائی کی تیاریاں کی جاچکی ہیں۔ سوشیل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹ کرنے والے ایک ہزار سے زائد افراد کی اب تک سائبر پولیس نے نشاندہی کرلی ہے، اور ان پر مقدمات کی پہل کی جارہی ہے۔بعض عناصر کی طرف سے فیس بک ، ٹیوٹر اور دیگر سوشیل میڈیا کے ذرائع سے توہین آمیز مواد عام کیا ہے۔ کچھ لوگوں نے اس مواد کو عام کرنے کیلئے فرضی اکا¶نٹ بھی استعمال میں لائے ہیں۔ پولیس ان تمام اکا¶نٹس کی نشاندہی کرکے انہیں استعمال کرنے والوں کو گرفتار کرنے کی تیاریاں کررہی ہے۔ خاص طور پر ریاست کے ساحلی علاقوں اور کورگ ضلع میں دئے گئے متنازعہ بیانات کی سی آئی ڈی مکمل جانکاری حاصل کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ اس دوران حکومت کے خلاف غلط تشہیر کرنے کے سلسلے میں بھی بعض عناصر کی نشاندہی کی گئی ہے۔پولیس کو شبہ ہے کہ ان عناصر نے جن کمپنیوں کے نام دے کر تشہیر کا سلسلہ شروع کیا تھا ان کی نشاندہی اعلیٰ افسران کی نگرانی میں کی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ قابل اعتراض مواد کے انٹرنیٹ یا سوشیل میڈیا پر اپ لوڈ کئے جانے سے کمسن ذہن متاثر ہوتے ہیں۔ آنے والے دنوں میں محکمہ¿ سائبر کرائم ان تمام معاملات پر سخت نظر رکھے گا۔ خاص طور پر سیاسی امور سے وابستہ ڈی کے روی خود کشی معاملہ ، ڈی وائی ایس پی گنپتی خود کشی معاملہ اور حال ہی میں وزیر اعلیٰ سدرامیا کے فرزند کی ناگہانی موت کے معاملہ میں جس طرح کے قابل اعتراض پوسٹ سوشیل میڈیا پر کئے گئے آئندہ اس طرح کے پوسٹ منظر عام پر آنے نہ پائیں محکمہ اس پر کڑی نگرانی کرے گا اور قابل اعتراض پوسٹ بھیجنے والوں پر کارروائی کی جائے گی


Share: